بھٹکل:2؍جون(ایس اؤ نیوز)روٹری کلب بھٹکل کی طرف سے بھٹکل سرکاری اسپتال کے کورونا مریضوں کےلئے استعمال کئے جانے والے 84ہزار روپئے مالیت کے انجکشن بطور عطیہ دئیے گئے۔
سرکاری اسپتال میں کوروناکے مریضوں میں خون منجمد ہونے کو روکنے کے لئے یہ انجکشن دینا ضروری ہوتاہے، اسی کا خیال رکھتے ہوئے روٹری کلب بھٹکل نے 400روپئے قیمت کے 210انجکشن عطیہ کئے۔ روٹری کلب کے سکریٹری راگھویندر نائک نے سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت کو متعلقہ انجکشن سونپے۔ اس موقع پر روٹری کلب کے صدر گوریش پڈو کونے ، سابق صدر راجیش نایک، ڈائگنو میڈ کے شاکر حسین موجود تھے۔